مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نےامریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے پاکستان میں مذاکرات کی خبروں کی تردید کی ہے۔
طالبان کی سینئر قیادت نے واضح کیا کہ پاکستان سمیت خطے کے دیگرملکوں نے رابطہ کیا ہے لیکن افغان طالبان زلمے خلیل زاد سے ملاقات نہیں کریں گے۔ افغان حکومت سے کوئی بات نہیں کی جائے گی کیونکہ وہ مطالبات پورے کرنے کی اہلیت ہی نہیں رکھتی۔ امریکہ سے صرف افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا، قیدیوں کے تبادلے اور تحریک طالبان افغانستان پر پابندی ختم کرنے کے مطالبات پر ہی بات ہوگی۔
آپ کا تبصرہ