مہر خبررساں ایجنسی نے اے بی سی نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیو ویکسینیشن ورکر کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم تین سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
یہ واقعہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں پیش آیا، اس حملے میں تین سیکورٹی اہلکار جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوئے ہیں، ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
یہ واقعہ صوبے میں ایک ویکسینیٹر اور پولیس افسر کی ہلاکت کے دوسرے روز پیش آیا ہے۔
آپ کا تبصرہ