فرانس کے بڑے شہروں میں حکومت کے خلاف مظاہرے جاری، 37 افراد گرفتار

فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت تمام بڑے شہروں میں پیلی جیکٹ والوں کا نویں ہفتے بھی مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جبکہ متعدد افراد گرفتارکرلیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت تمام بڑے شہروں میں پیلی جیکٹ والوں کا نویں ہفتے بھی مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جبکہ متعدد افراد گرفتارکرلیا گیا۔

مظاہرین نے ایک بار پھر صدر ایمانویل میکرون کے مستعفی ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کی طرف سے منگل کے روز اس سلسلہ میں مذاکرات کا اعلان کیا گیا ہے جس میں بلدیاتی اداروں کے میئرزاور دیگر اہم سیاسی سماجی رہنما شرکت کریں گے۔

پیلی جیکٹ مہم کو سیاسی مبصرین خطرے کی گھنٹی قرار دے رہے ہیں۔ ہفتے کے روز بھی پیرس کے اہم مقامات شانزلیز سمیت تمام شاپنگ سینٹرز بند رہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔مظاہروں کے دوران مختلف مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں اور آنکھ مچولی جاری رہی جس کے باعث درجنوں افراد زخمی ہوگئے جبکہ37افراد گرفتار کرلئے گئے۔

News Code 1887252

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =