فرانس میں حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ کا احتجاج بارہویں ہفتے میں داخل

فرانس میں پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج بارہویں ہفتے میں داخل ہوگیا جبکہ کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج بارہویں ہفتے میں داخل ہوگیا جبکہ کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

پیرس کے ری پبلک پلازہ کے قریب پیلی جیکٹ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے سڑکوں پر توڑ پھوڑ کی، عمارتوں اورگاڑیوں کو آگ لگائی۔ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا، فرانسیسی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔

واضح رہے کہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف گزشتہ سال 17نومبر سے جاری احتجاج میں 10 افراد ہلاک اور 2 ہزار افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

News Code 1887825

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha