فرانس میں پیلی جیکٹ مظاہرین کا تیرہویں ہفتے بھی احتجاج جاری

فرانس میں مسلسل تیرہویں ہفتے بھی پیلی جیکٹ مظاہرین نے احتجاج کیا جبکہ پولیس نے 36 افراد کو حراست میں لے لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں مسلسل تیرہویں ہفتے بھی پیلی جیکٹ مظاہرین نے احتجاج کیا جبکہ پولیس نے 36 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پیرس اور دیگر شہروں میں ہزاروں پیلی جیکٹ مظاہرین نے صدر میکروں کی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا، مظاہرین نے دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے، ایک موٹر سائیکل سمیت پولیس کی گاڑی کو آگ لگا دی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس شیلنگ کا استعمال کیا۔ واضح رہے کہ پیلی جیکٹ مظاہرین صدر میکروں کی معاشی پالیسیوں کے خلاف 17 نومبر 2018ء سے احتجاج کررہے ہیں۔

News Code 1888008

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha