فرانس میں پیلی جیکٹ مظاہرین کا احتجاج بدستور جاری

فرانس میں پیلی جیکٹ والوں نے حکومت کے خلاف چودہویں ہفتے بھی احتجاج کیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان کئی مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں پیلی جیکٹ والوں نے حکومت کے خلاف چودہویں ہفتے بھی احتجاج کیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان کئی مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں۔ جھڑپوں کے الزام میں پیرس سے 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پیرس اور دیگر شہروں میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف مسلسل چودہویں ہفتے بھی احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، جواب میں پولیس نے مظاہرین کو آنسو گیس شیلنگ اور پانی کی توپیں برسا کر منتشر کیا۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق مظاہرین کی تعداد میں پچھلے مظاہروں کی نسبت کمی دیکھی جارہی ہے، فرانس میں 17 نومبر کو پیٹرول کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف ہفتہ وار احتجاج شروع کیا گیا تھا۔

News Code 1888170

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =