فرانس میں پیلی جیکٹ مہم اٹھارویں ہفتے بھی جاری

فرانس میں صدر ایمانیول ماکرون کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف پیلی جیکٹ مہم اٹھارویں ہفتے میں داخل ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں صدر ایمانیول ماکرون کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف پیلی جیکٹ مہم اٹھارویں ہفتے میں داخل ہو گئی۔

اس ہفتے مظاہروں اور پر تشدد واقعات میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا، مظاہریں نے شانزلیز ے سمیت اہم مقامات پر عمارات اوردکانوں کو آگ لگادی۔ پولیس کی بھاری نفری اہم مقامات پر پر تشدد واقعات روکنے کےلئے تعینات تھی۔ شانزے لیزے پر واقع معروف کیفے فوکے پر مظاہرین نے حملہ کردیاجس کے دوران دکانوں میں موجود افراد اندر محصور ہو کے رہ گئے۔ پیرس پولیس نے 95 افراد کو شناخت ظاہر نہ کرنے پر حراست میں لے لیا۔

حکومت ’پیلی جیکٹ‘ مہم کو روکنے کےلئے سخت قانون سازی میں مصروف ہے ،سیاسی ماہرین کے مطابق ’’پیلی جیکٹ‘‘ مہم جو ہر ہفتے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرے کرتے 18ویں ہفتے میں داخل ہونے سے ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔ تجزیہ نگاروں کی رائے کے مطابق سخت قانون سازی کے باوجود احتجاجی مظاہروں میں شدید آسکتی ہے جو اس ہفتے دیکھنے میں آئے، مظاہرین صدر ایمانیول ماکرون کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں جس کےلئے ان کی مہم میں ایک دفعہ پھر شدید اور تشدد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

News Code 1888904

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =