مہر خبررساں ایجنسی نے خبرایجنسی اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کی حکومت نے دارالحکومت پیرس کے پولیس سربراہ کو یلو ویسٹ تنظیم کے مظاہرے کے دوران کشیدگی کو روکنے میں ناکامی پر عہدے سے برطرف کر دیا۔
یلو ویسٹ تنظیم نے مظاہروں کے ذریعے صدر ایمانوئیل میکرون کو دفاعی پوزیشن پر لاکھڑا کیا تھا جبکہ پولیس اس احتجاج کو روکنے میں ناکام رہی تھی۔ فرانس کے وزیراعظم ایڈورڈ فلپ نے ایک بیان میں کہا کہ ہفتے کو ہونے والا احتجا اور خاص کر چیمپ الیسز میں ہونے والا مظاہرہ کسی صورت قابل قبول نہیں اور صدر نے حکومت سے اس حوالے سے جواب طلب کیا۔ مظاہرین نمٹنے کے لیے پولیس حکمت عملی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ پیرس پولیس کے سربراہ 66 سالہ مائیکل دیل پیوش کا برطرف کردیا گیا ہے اور دو روز میں ان کے متبادل کا اعلان کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ دو روز قبل پیرس میں پرتشدد مظاہروں میں دکانوں کو دیگر کاروباری مراکز میں لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی گئی تھی۔
آپ کا تبصرہ