فرانس میں حکومتی پالیسیوں کےخلاف مظاہرے جاری

فرانس میں پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج مسلسل 11ویں ہفتے میں داخل ہوگیا ہے، پر تشدد احتجاج اور جھڑپوں کے نتیجے میں کئی افراد زخمی جبکہ پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج مسلسل 11ویں ہفتے میں داخل ہوگیا ہے، پر تشدد احتجاج اور جھڑپوں کے نتیجے میں کئی افراد زخمی جبکہ پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

فرانس میں کئی ہفتوں سے جاری احتجاج کے دوران آج بھی پولیس اور مظاہرین کے درمیان کئی مقامات پرجھڑپیں ہوئیں ہیں، مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ اور فائرکریکر سے حملے کیے جبکہ کئی مقامات پر توڑ پھوڑ اورجلاؤ گھیراؤ کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

مظاہرین کومنتشرکرنے کیلیے پولیس نےآنسوگیس کی شیلنگ کی اور پانی کی توپوں کااستعمال کیا جبکہ  سیکیورٹی فورسز نے متعدد پر تشدد مظاہرین کوگرفتارکرلیا ہے۔

News Code 1887623

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha