فرانس میں مظاہروں کی وجہ سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا

فرانس بھر میں چار ہفتوں کے مظاہروں کی وجہ سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج جاری ہے، اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ فرانس بھر میں چار ہفتوں کے مظاہروں کی وجہ سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مظاہروں کے باعث مختلف علاقوں کالج بندہیں اور سیکڑوں کالجوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، جبکہ پولیس نے ڈیڑھ سو طلباء کو گرفتار کر لیا ۔ فرانس بھر میں ہفتے کے روز کھلنے والے تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں 25 ہزار اضافی پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ ہفتے کے روز ایفل ٹاور، عجائب گھر سمیت تمام سیاحتی مقامات بند رہے گا۔اس کے علاوہ  پیرس شانزے لیزے کے کمرشل سینٹر ، کفے بار ، زیر زمین ٹرین کے مختلف روٹ بند رہیں گے۔گذشتہ تین راتوں میں مختلف کمرشل سینٹروں میں بڑے مارک کی 12 دوکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ لیا گیا۔

News Code 1886263

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =