مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے شدید زلزلے اور ہولناک سونامی کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود تاحال 5 ہزار سے زائد شہری لاپتا ہیں جب کہ تباہ کن سونامی میں 1763 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 28 ستمبر کو انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں 7.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10 فٹ بلند لہروں نے پالو شہر میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی تھی۔ سونامی سے سیکڑوں گھر تباہ، درجنوں ہوٹل اور عمارتیں منہدم ہوگئی تھیں اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔ اسی طرح لینڈ سلائیڈنگ، بجلی کے تار گرنے سمیت دیگر واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1763 ہوگئی تھی جب کہ زخمیوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔ اسپتال زخمیوں سے بھر گئے تھے اور ریلیف کیمپوں میں ہزاروں لوگوں نے پناہ لی۔ ریسکیو اداروں کے حکام کا کہنا ہے کہ 5 ہزار سے زائد افراد لاپتا ہیں اور کیمپوں میں موجود متاثرین کو اجناس، ادویات اور پینے کے پانی کی کمی کا سامنا ہے۔
انڈونیشیا کے شدید زلزلے اور ہولناک سونامی کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود تاحال 5 ہزار سے زائد شہری لاپتا ہیں جب کہ تباہ کن سونامی میں 1763 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
News ID 1884617
آپ کا تبصرہ