مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں شدید زلزلہ اور ہولناک سونامی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 832 ہو گئی ہے۔ انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10 فٹ بلند لہروں نے پالو شہرمیں تباہی مچادی۔ سیکڑوں گھر تباہ، ہوٹل اور عمارتیں منہدم جب کہ لینڈ سلائیڈنگ، بجلی کے تار گرنے اور دیگر واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 832 ہو گئی ہے۔ امدادی کاموں کے دوران لاشوں کے ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں، اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں اور ریلیف کیمپوں میں ہزاروں لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ متاثرین کو اجناس، ادویات اور پینے کے پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی۔
انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں شدید زلزلہ اور ہولناک سونامی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 832 ہو گئی ہے۔
News ID 1884391
آپ کا تبصرہ