انڈونیشیا میں زلزلہ اورسونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 400 ہوگئی

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں شدید زلزلہ اور سونامی کے نتیجے میں 400 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 500 سے زائد زخمی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں شدید زلزلہ اور سونامی کے نتیجے میں 400 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 500 سے زائد زخمی ہیں۔ انڈونیشیا کے  جزیرہ سولاویسی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10 فٹ بلند لہروں نے پالو شہرمیں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 400 سے زائد افراد ہلاک جب کہ متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی جس نے شہر پالو میں سونامی کی 10 فٹ بلند لہریں پیدا کیں جب کہ آفٹر شاکس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، سیکڑوں لوگ لاپتہ ہوگئے، بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کی جانب سے ہلاک اور زخمیوں کے اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے اس میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

News Code 1884380

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =