23 مارچ، 2018، 9:48 PM

علاقائی دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں

علاقائی دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر کہا ہے کہ علاقائی دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں جبکہ امریکہ کی نئی تقرری صرف عرب ممالک سے پیسہ سمیٹنے اور تجارت کی غرض سے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیرحسین امیر عبداللہیان نےکہا ہے کہ علاقائی دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں جبکہ امریکہ کی نئی تقرری صرف عرب ممالک سے پیسہ سمیٹنے اور تجارت کی غرض سے ہے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کے بیانات کا جواب طاقت اور قدرت سے دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نےسعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان در حقیقت امریکی اور صہیونی ہاتھوں میں بری طرح پھنس گئے ہیں۔

News ID 1879572

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha