سعودی عرب کے ولیعہد" محمد بن سلمان " امریکہ کے ایجنٹ اور خطے کے اصلی شیطان ہیں

خبر آئی ڈی: 4246774 -
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر امیر عبداللہیان نے ایران اور ترکی کے خلاف سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد بڑے شیطان امریکہ کے اصلی ایجنٹ ہیں اور وہ خطے کے اصلی شیطان بن گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے ایران اور ترکی کے خلاف سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد بڑے شیطان امریکہ کے اصلی ایجنٹ ہیں اور وہ خطے کے اصلی شیطان بن گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے ترکی اور ایران کو شرارت اور بدی کا محور قراردیتے ہوئے اس بات کا خیال نہیں رکھا کہ سعودی عرب خود امریکی ، اسرائيلی اور برطانوی شیطانی مثلث کا آلہ کار ہے اور سعودی عرب کے ولیعہد بڑے شیطان امریکہ کے ایجنٹ بن کر خطے میں شیطنت پھیلا رہے ہیں جبکہ  محمد بن سلمان خود خطے کے اصلی شیطان بن گئے ہیں۔ خطے کے عوام اس حقیقت کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ یمن، عراق، شام ،لبنان اور فلسطین میں سعودی عرب کی دہشت گردانہ پالیسیوں کی داستانیں بکھری پڑی ہیں۔ سعودی عرب بدی اور شرارت کا اصلی محور بن گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

8 + 0 =