مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے علاقہ ابوالظہور کے مغرب ميں شامی فورسز نےوہابی دہشت گردوں کا محاصرہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج کا صوبہ ادلب میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے۔ القاعدہ سے وابستہ وہابی دہشت گردوں نے ابو احمد الجنانی کی قیادت میں شامی فوج پر حملے کا منصوبہ بنایا لیکن شامی فورسز نے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئےانھیں محاصرے میں لے لیا ہے۔
شامی ذرائع کے مطابق شام کے علاقہ ابوالظہور کے مغرب ميں شامی فورسز نےوہابی دہشت گردوں کا محاصرہ کرلیا ہے۔
News ID 1878426
آپ کا تبصرہ