مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قزاقستان میں روس جانے والی بس میں اگ لگنے کے نتیجے 52 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق قزاقستان کی وزارت ایمرجنسی سروسز کے مطابق بس میں دو ڈرائیورز سمیت 57 افراد سوار تھے، جن میں سے 5 بس سے باہر نکل کر جان بچانے میں کامیاب رہے، جبکہ باقی افراد جھلسنے کے باعث موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ قزاقستان ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد ہجرت کرکے روس میں کام کی تلاش میں جانے مزدور تھے۔
قزاقستان میں روس جانے والی بس میں اگ لگنے کے نتیجے 52 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1878136
آپ کا تبصرہ