27 جولائی، 2017، 5:29 PM

امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر چین پر ایٹمی حملہ کرسکتے ہیں

امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر چین پر ایٹمی حملہ کرسکتے ہیں

امریکہ کے بحرالکاہل میں تعینات بحری بیڑے کے کمانڈر ایڈمرل اسکاٹ سوفٹ نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر چین پر جوہری حملہ کر سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ای بی سی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے بحرالکاہل میں تعینات بحری بیڑے کے کمانڈر ایڈمرل اسکاٹ سوفٹ نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر چین پر جوہری حملہ کر سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کی نیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی ایڈمرل نے یہ بھی کہا کہ امریکی فوج کے کمانڈر انچیف کی حکم عدولی کسی طور پر درست قرار نہیں دی جا سکتی۔ چین پر جوہری حملے کی بات ایڈمرل سوفٹ نے کانفرنس میں شریک ایک شخص کے ایک سوال کے جواب میں کہی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی فوج میں شمولیت کرنے والا ہر فوجی اس بات کا حلف اٹھاتا ہے کہ وہ کمانڈر انچیف کا وفادار رہے گا۔ امریکی صدر اپنے ملک کی افواج کا با لحاظِ منصب کمانڈر انچیف ہوتا ہے لہذا اس کے حکم پر عمل ضروری ہے اگر وہ ]حکم دیں تو ہم چین پر ایٹم بم گرا سکتے ہیں۔

News ID 1874155

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha