26 مارچ، 2017، 12:44 PM

امریکہ نے موصل میں انسان سوز مظالم کی ذمہ داری قبول کرلی

امریکہ نے موصل میں انسان سوز مظالم کی ذمہ داری قبول کرلی

امریکی فوجی اتحاد نے موصل کے فضائی حملوں میں سیکڑوں شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔ اقوام متحدہ نے شہریوں کی ہلاکت پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے جبکہ عراقی وزیر دفاع نے اس بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوجی اتحاد نے موصل کے فضائی حملوں میں سیکڑوں شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔ اقوام متحدہ نے شہریوں کی ہلاکت پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے جبکہ عراقی وزیر دفاع نے اس بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ موصل پر اتحادی افواج کی بمباری کے نتیجے میں رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچاہےجس کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔
موصل کے مغربی حصے کو داعش سے آزاد کرانے کی جنگ میں حالیہ امریکی بمباری کے نتیجے میں 230  شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جبکہ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک دو لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ داعش دہشت گردوں نے ان شہریوں کو دو تین گھر میں یرغمال بنا رکھا تھا۔ بعض ذرائع کے مطابق امریکہ داعش کو ہتھیار فراہم کررہا ہے اور امریکہ عراق سے داعش کے بالکل خاتمہ کے حق میں نہیں ہے۔

News ID 1871346

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha