7 جولائی، 2008، 11:12 AM

افغانستان

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی بمباری سے 22 شہری ہلاک

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی بمباری سے 22 شہری ہلاک

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ایک شادی کی تقریب پر امریکی بمباری سے بائیس افغان شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ایک شادی کی تقریب پر امریکی بمباری سے بائیس افغان شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ دو دنوں میں دوسرا موقع ہے کہ امریکی بمباری کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکت کے دعوے سامنے آئے ہیں۔ اس سے قبل افغان حکام نے سنیچر کو کہا تھا کہ صوبہ نورستان میں دون گاڑیوں پر امریکی بمباری سے ایک عورت اور ایک بچے سمیت بائیس شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

صوبہ نورستان کے ایک اہلکار ضیاء الرحمان نے بتایا تھا کہ ہلاک ہونے والے شہری اتحادی افواج کے کہنے پر علاقہ خالی کر رہے تھے جبکہ ان پر بمباری ہوئی۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے سنیچر کو مشرقی نورستان میں ہونے والے ایک اور حملے میں بائیس افراد کی ہلاکت کی اطلاعات کے بعد تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔

 

News ID 712068

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha