مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹائم میگزین کی جانب سے سال کا بہترین شخص قرار دیے جانے پر کانگریس نے شدید تنقید کی ہے۔ کانگریس کی رہنما رینوکاچوہدری نے کہا کہ مودی کی تصویر ٹائمز میگزین کے کور پر لگنا اچھی بات ہے تاہم وہ لوگوں کی جیب اور گلے کاٹ کرٹائمز میگزین کے سال کے بہترین شخص قرار پائے ہیں۔ انہوں نے کہامودی کو عام لوگوں کی فکر نہیں ،ہم سب جانتے ہیں کہ آن لائن ووٹنگ کس طرح ہوتی ہے، ہم سب کو مصیبت میں ڈال کر وہ سال کے بہترین شخص بنے ہیں۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹائم میگزین کی جانب سے سال کا بہترین شخص قرار دیے جانے پر کانگریس نے شدید تنقید کی ہے۔
News ID 1868807
آپ کا تبصرہ