مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے خواہشمند افراد کے لیے پیکیج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب کا کم سے کم ٹکٹ 25 ہزار ڈالر ہے۔ تقریب میں وی وی آئی پی شرکت کے خواہشمند کو 10 لاکھ ڈالر خرچ کرنا ہوں گے۔ 10 لاکھ ڈالر کا ٹکٹ لینے والے کو ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کھانے اور ٹرمپ کی کابینہ کے نامزد ارکان سے ملنے کا موقع ملے گا۔ ٹرمپ کی افتتاحی تقریب کمیٹی نے ساڑھے 7 کروڑ ڈالرکا ہدف مقرر کیا ہے۔
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے خواہشمند افراد کے لیے پیکیج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
News ID 1868698
آپ کا تبصرہ