6 ستمبر، 2016، 1:36 PM

آل سعود کے پاس حج کے انتظامی امور کی صلاحیت موجود نہیں/ اہلسنت سے وہابی خارج

آل سعود کے پاس حج کے انتظامی امور کی صلاحیت موجود نہیں/ اہلسنت سے وہابی خارج

اہلسنت اور شیعہ علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ سرزمین حجاز پر امریکہ اور اسرائیل کے غلام خاندان آل سعود کا غاصبانہ قبضہ اور تسلط قائم ہوگیا ہے آل سعود حج کے دوران اپنے سیاسی اور ثقافتی خیالات و نظریات کو حاجیوں پر مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور حجاج کی تعظيم و تکریم کے بجائے انھیں اذيت اور آزار پہنچاتے ہیں لہذا آل سعود کے پاس حج کے انتظامی امور کی صلاحیت موجود نہیں اور منی کا المناک واقعہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اہلسنت اور شیعہ علماء  کا اس بات پر اتفاق ہے کہ سرزمین حجاز پر امریکہ اور اسرائیل کے غلام خاندان آل سعود  کا غاصبانہ قبضہ اور تسلط قائم ہوگیا ہے  آل سعود حج کے دوران اپنے سیاسی اور ثقافتی خیالات اور ںظریات کو حاجیوں پر مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور حجاج کی تعظيم و تکریم کے بجائے انھیں اذيت اور آزار پہنچاتے ہیں لہذا آل سعود کے پاس حج کے انتظامی امور کی صلاحیت موجود  نہیں اور انھیں حج کے امورکو اسلامی ممالک کے حوالے کرنا جاہیے۔

مہاآباد کے اہلسنت امام جمعہ نے گذشتہ سال منی میں سعودی عرب کے بھیانک اور ہولناک جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ منی کا المناک واقعہ سعودی عرب کے بھیاک جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہے انھون نے کہا اہلسنت علماء نے سعودی عرب سے منسلک وہابی دیوبندی نظریہ کو اہلسنت سے خارج قراردیدیا ہے وہابیوں کا نظریہ محمد بن عبدالوہاب سے تو ملتا ہے لیکن حضرت محمد بن عبداللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) سے نہیں ملتا ہے۔

اہلسنت ذرائع کے مطابق چیچنیا کے گروزنی شہر میں مصر، عراق، شام ، پاکستان  اور دیگر اسلامی ممالک کے200 سے زائد  اہلسنت علماء نے واضح طور پر وہابی اور دیوبندی علماء کو اہلسنت  سے خارج قراردیتے ہوئے ان کے نظریہ سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کیا ہے  اہلسنت علماء کا کہنا ہے کہ وہابیوں اور دیوبندیوں کا اہلنست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اہلسنت علماء ان کے نظریہ اور اعمال سے متنفر اور بیزار ہیں۔

اہلسنت علماء کے مطابق طالبان، القاعدہ، داعش، بوکوحرام ، النصر فرنٹ، فتح الشام  اور الشباب جیسی تمام دہشت گرد تنظیموں کا تعلق سعودی عرب کےخونخوار  وہابی اور دیوبندی نظریہ سے ہے اور ان کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ لوگ اہلسنت کا پلیٹ فارم استعمال کرکے اسلام کے تشخص کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔

اس اجلاس میں مصر کی معروف اسلامی یونیورسٹی  کے مفتی طیب بھی موجود تھے مفتی طیب نے بھی وہابیوں کو اہلسنت سے خارج قراردیا ہے۔

ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کے روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے بھی اپنے حج کے اہم پیغام میں آل سعود کو امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ قراردیتے ہوئے مسلمانوں پر زوردیا ہے کہ وہ حرمین الشریفین کے انتظامی امور کے بارے میں سنجیدگی کے ساتھ کوئی فیصلہ کریں اور حرمین الشریفین پر سے امریکی اور اسرائیلی غلاموں کے قبضہ کو ختم کرنے کے سلسلے میں اپنی اسلامی ، اخلاقی اور انسانی ذمہ داریوں کو پورا کریں ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے واضح الفاظ میں آل سعود کو فاسد اور بے دین قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود نے حرمین الشریفین کے انتظامی امو رکو  اسرائیلی سکیورٹی کمپنی کے حوالے کرکے اپنے مکروہ چہرے کو عالم اسلام کے سامنے پیش کردیا ہے۔ آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مسلمانوں پر زوردیا ہے کہ وہ آل سعود کے بھیناک چہرے کو خود بھی پہچانیں اور دوسروں کو بھی پہچنوائیں ۔

News ID 1866735

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha