مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ تعز کے علاقہ حمیر میں یمنی قبائل اور یمنی فورسز نے سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے کئی درجن سعودی مزدوروں کو ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے کئی درجن مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔
ادھر شہری آبادی پر رمضان المبارک میں بھی سعودی عرب کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے ذرائع کے مطابق سعودی عرب اسلام اور مسلمانوں کا بدترین دشمن ہے جس نے وہابیت کی نقاب اوڑھ رکھی ہے اور جو امریکہ اور اسرائیل کا غلام اور نوکر ہے۔
آپ کا تبصرہ