25 مارچ، 2016، 12:34 PM

امریکہ کی وسط مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان سے 2 خواتین ہلاک

امریکہ کی وسط مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان سے 2 خواتین ہلاک

امریکہ کی وسط مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان نے معمولات زندگی درہم برہم کردیا ہے جبکہ مختلف حادثات میں 2خواتین ہلاک ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر لکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی وسط مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان نے معمولات زندگی درہم برہم کردیا ہے جبکہ مختلف حادثات میں 2خواتین ہلاک ہوگئی ہیں۔ کولو راڈو میں طوفان اور برف باری کے باعث ڈینور ایئر پورٹ بند کرنا پڑا اور پروازوں کی آمدو رفت شدید متاثر ہوئی۔ برفانی طوفان نے اب وسط مغربی ریاستوں کا رخ کر لیا ہے، وسکونسن میں 12 انچ برف پڑ چکی ہے، جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ ہارٹ فورڈ شہر میں سڑک پر پھسلن کے باعث ٹریفک حادثے میں 2 خواتین ہلاک ہو گئی ہیں۔ وسکونسن کے گورنر اسکاٹ واکر نے ریاست میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے ۔ میسیپی ، فلوریڈا اور الاباما سمیت کئی ریاستوں میں طوفانی ہواوں اور سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

News ID 1862794

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha