بہاول پور میں 5 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بہاول پور کے علاقہ سمہ سٹہ میں مقابلے کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بہاول پور کے علاقہ  سمہ سٹہ میں مقابلے کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سی ٹی  ڈی حکام کے مطابق بہاولپور میں سمہ سٹہ کے جنگل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی تو علاقے میں چھپے دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 وہابی دہشت گردوں کو ہلا ک  کردیا۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اورکالعدم تنظیم سے تھا جو جرائم  کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جب کہ ان کے قبضے سے دستی بم اوردھماکہخیزمواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

News Code 1862551

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha