کراجی میں 2 وہابی دہشت گرد ہلاک

کراچی کے علاقہ قائدآباد میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ  کراچی کے علاقہ قائدآباد میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع  پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے قائد آباد میں کارروائی کی تو علاقے میں موجود وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے بعد سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی اور اس موقع پر پولیس کی مزید نفری طلب کرکے علاقے کا مکمل محاصرہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا اور اس دوران سی ٹی ٹی کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سے دستی بم اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وہابی دہشت گرد پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

News Code 1862495

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha