4 دسمبر، 2015، 11:26 PM

جرمنی کی پارلیمنٹ نے داعش کے خلاف کارروائی کی منظوری دیدی

جرمنی کی پارلیمنٹ نے داعش کے خلاف کارروائی کی منظوری دیدی

برطانیہ کے بعد جرمنی کی پارلیمنٹ نے بھی شام میں داعش کے خلاف کارروائی کی منظوری دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے بعد جرمنی کی پارلیمنٹ نے بھی شام میں داعش کے خلاف کارروائی کی منظوری دے دی۔ شام میں داعش کے خلاف کارروائی کرنے والے امریکی اتحاد کا حصہ بننے یا نہ بننے سے متعلق ایوان میں قرارداد پیش کی گئی جس کے حق میں 445 اراکین نے ووٹ دیا جب کہ 146 ارکان نے شام میں فوج بھیجنے کی مخالفت کی۔ پارلیمنٹ سے بھاری تعداد میں ووٹ ملنے کے بعد جرمنی شام میں 1200 سے زائد فوجی اور جیٹ طیارے بھیجے گا جب کہ داعش کے خلاف کارروائی کے لئے فرانس نے جرمنی سے مدد طلب کی تھی۔

News ID 1860066

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha