4 دسمبر، 2015، 11:17 PM

بھارت کے صرف پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدی تنازعات ہیں، وی کے سنگھ

بھارت کے صرف پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدی تنازعات ہیں، وی کے سنگھ

بھارت نے کہا ہے کہ اسکے صرف پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدی تنازعات ہیں، جموں وکشمیر میں چین کے قبضے میں تقریبا 38 ہزار مربع میٹر بھارتی علاقہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے کہا ہے کہ اسکے صرف پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدی تنازعات ہیں، جموں وکشمیر میں چین کے قبضے میں تقریبا 38 ہزار مربع میٹر بھارتی علاقہ ہے۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ نے کہاکہ بھارت کے میانمار، بنگلہ دیش ار سری لنکا کے ساتھ کوئی سرحدی تنازعات نہیں ہیں اسکے سرحدی تنازعات صرف پاکستان اور چین کے ساتھ ہیں۔ وی کے سنگھ نے لوک سبھا میں ایک تحریری بیان دیتے ہوئے کہاکہ مشرقی سیکٹر میں چین ریاست اروناچل پردیش میں 90 ہزار مربع میٹر بھارتی علاقے کا دعویٰ کرتا ہے۔ انکا کہنا تھاکہ جموں وکشمیر میں چین کے قبضے میں تقریبا 38 ہزار مربع میٹر بھارتی علاقہ ہے۔ چین اور پاکستان کے درمیان 2مارچ 1963میں نام نہاد چائینہ پاکستان باؤنڈری ایگریمنٹ پر دستخط کیے گئے اور پاکستان نے غیر قانونی طور پر آزاد کشمیر سے 5180 مربع کلومیٹر بھارتی علاقہ چین کو سونپ دیا۔ وزیر مملکت نے بتایاکہ چین کو کئی مرتبہ مختلف سطح پر آگاہ کرچکے ہیں کہ اروناچل پردیش اور جموں وکشمیر واضح طور پر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔

News ID 1860063

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha