25 دسمبر، 2015، 12:28 PM

روس اور بھارت کے درمیان 16 سمجھوتوں پر دستخط

روس اور بھارت کے درمیان 16 سمجھوتوں پر دستخط

روس کے صدر ویلادیمیر پوتین اور ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے توانائی سمیت 16 معاہدوں پر دستخط کرکے دونوں ممالک کے درمیان شراکت کے نئے دور کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ویلادیمیر پوتین اور ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے توانائی سمیت 16 معاہدوں پر دستخط کرکے دونوں ممالک کے درمیان شراکت کے نئے دور کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ معاہدے کے مطابق روس بھارت میں 6نئے جوہری پاور یونٹ لگائے گا ا ور روسی ہیلی کاپٹر کاموف 226 بھارت میں تیار کیا جائے گا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوتین کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ نئے جنگی جہاز، ٹرانسپورٹ طیارے بنانے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ براہموس میزائل بنانے میں بھارت کے ساتھ کامیاب تعاون رہا۔ روس بھارت میں 6 نئے جوہری پاور پلانٹ بھی لگائے گا۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ روس اور بھارت کا نیشنل انویسٹمنٹ، انفراسٹرکچر فنڈ بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نے روسی صدر ولادی میر پوتین سے ملاقات کے دوران انھیں دورہ بھارت کی دعوت بھی دی ہے۔ دریں اثنا بھارت کی دفاعی سازوسامان تیار کرنے والی فرم ریلائنس ڈیفنس نے روس کے فضائی دفاعی نظام تیار کرنے والے ادارے الماز آنتے کے ساتھ 6 ارب ڈالر مالیت کا ایک معاہدہ کیا ہے۔ بھارت کے ارب پتی انیل امبانی کی ملکیتی فرم اور روسی فرم کے درمیان اس دفاعی سودے کا اعلان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ماسکو کے دورے کے موقع پر کیا گیا۔دونوں ممالک کے درمیان ہندوستان کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں ایک نئے جوہری توانائی پلانٹ کی تعمیر کے لیے اتفاق ہوگیا ہے جبکہ ماسکو پہلے ہی ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو میں ایک جوہری پلانٹ تعمیر کررہا ہے۔

News ID 1860556

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha