23 جولائی، 2016، 4:21 PM

کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ نہیں بلکہ متنازعہ ریاست ہے

کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ نہیں بلکہ متنازعہ ریاست ہے

پاکستانی وزارت خارجہ نے ہندوستانی کی طرف سے کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دینے کے دعویٰ کو مسترد کرتےہوئے کہا کہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ ریاست ہے جو ہندوستان کا اٹوٹ انگ نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے  ہندوستانی کی طرف سے کشمیر کو  اپنا اٹوٹ انگ قرار دینے کے  دعویٰ کو مسترد کرتےہوئے کہا کہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ ریاست ہے جو ہندوستان کا اٹوٹ انگ نہیں ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ کے  ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کشمیر کو بھارت کے اٹوٹ انگ قرار دیے جانے کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ ریاست ہے لیکن بھارت نے کشمیر کے مظلوم عوام کی حق خود ارادیت کو سلب کر رکھا ہے جس کا وعدہ اس کے بانی رہنماؤں نے کیا تھا۔
ترجمان نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت کے مظالم بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ انسانی حقوق، انسانیت کے تحفظ کے لیے قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔

News ID 1865691

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha