23 اگست، 2016، 11:28 AM

چین کا ہندوستان کو سرحد پر میزائل کی تنصیب پر انتباہ

چین کا ہندوستان کو سرحد پر میزائل کی تنصیب پر انتباہ

چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے ہندوستان کی ریاست اروناچل پردیش میں براہموس کروز میزائل نصب کرنے پر ہندوستان کو خبردار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے ہندوستان کی ریاست اروناچل پردیش میں براہموس کروز میزائل نصب کرنے پر ہندوستان کو خبردار کردیا ہے۔چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے حکام کی جانب سے جاری بیان میں  ہندوستان کو خبردار کیا گیا ہے کہ ارونا چل پردیش میں میزائل نصب کرنے سے منفی تاثر پیدا ہو گا اور ہندوستان کو چین کی جانب سے بھی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس سے سرحدی علاقے کا امن خراب اور کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔ پی ایل اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے سپر سانک میزائل نصب کرنے سے نئی دہلی کی دفاعی ضروریات بڑھ جائیں گی اور چین کے ماتحت علاقوں تبت اور ینان کے لئے خطرہ بڑھ جائے گا۔ پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ہندوستان کی جانب سے میزائل نصب کرنے کے پیچھے تصادم کی پالیسی کارفرما ہے، ہندوستان سرحدی علاقوں پر میزائل  نصب کر کے چین کو ڈرا کر سرحدی علاقے میں اپنی برتری دکھانا چاہتا ہے۔

News ID 1866396

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha