8 فروری، 2016، 12:26 PM

بھارت کا فضائی بیڑے میں کروز میزائل " براہموس2" شامل کرنے کا اعلان

بھارت کا فضائی بیڑے میں کروز میزائل " براہموس2" شامل کرنے کا اعلان

بھارت نے اپنے فضائی بیڑے میں سپرسانک ایئرلانچڈ کروز میزائل " براہموس2 " شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے اپنے فضائی بیڑے میں سپرسانک ایئرلانچڈ کروز میزائل " براہموس2 " شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ میزائل روس اور بھارت کی مشترکہ کمپنی براہموس ایروسپیس تیار کر رہی ہے اور رواں سال اس کا تجربہ کیا جائے گا لیکن بھارت سرکار نے اس کی خریداری کے لیے پہلے ہی سے آرڈر دے دیا ہے۔ یہ میزائل ملنے کے بعد بھارتی فضائیہ دنیا کی پہلی فضائی فوج بن جائے گی جس کے بیڑے میں جدید ترین سپرسانک کروز میزائل شامل ہو گا۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق براہموس ایروسپیس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سدھیر کمار مشرا نے بھارتی حکومت کی طرف سے آرڈر دیئے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ میزائل فضاء سے داغا جا سکے گا اور اسے سخوئی30ایم کے آئی جنگی طیارے میں نصب کیا جائے گا۔ اس میزائل کا زمین سے لانچ کیا جانے والا ورژن ”براہموس 1“اس وقت بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہے۔ یہ دنیا کا سب سے وزنی میزائل ہو گا جو ایس یو 30جنگی طیارے میں نصب کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایس یو 30میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی اور اسے اس کا وزن برداشت کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق آواز کی رفتار سے چلنے والے اس میزائل براہموس 2کی رفتار 8ہزار430کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ ایروسپیس کمپنی کے بانی شیواتھانو پلائی کا کہنا ہے کہ یہ میزائل جنگ کا پانسہ پلٹ کر اسے جیت سے ہمکنار کرنے کی تمام تر صلاحیتوں سے مالامال ہے۔

News ID 1861666

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha