امریکی لڑکے نےپالتو کتا نہ ملنے پر 8 سالہ بچی کو قتل کردیا

ذرائع کے مطابق امریکی سماج تباہی اور بربادی کی جانب بڑھ رہا ہےجہاں آئے دن فائرنگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں اسی سلسلے میں پالتو کتا نہ ملنے پر امریکہ کے ایک 11 سالہ لڑکے نے8 سالہ بچی کو گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سماج تباہی اور بربادی کی جانب بڑھ رہا ہےجہاں آئے دن فائرنگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں اسی سلسلے میں پالتو کتا نہ ملنے پر امریکہ کے ایک 11 سالہ لڑکے نے8 سالہ بچی کو گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔ غمزدہ لڑکی کے ماں  کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کو ہر رات خوب پیار کریں،کیا پتا کل یہ موقع ملے یا نہ ملے۔ غمزدہ لڑکی کے ماں  کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کو ہر رات خوب پیار کریں،کیا پتا کل یہ موقع ملے یا نہ ملے،یہ الفا ظ اس غمزدہ امریکی ماں کے ہیں ،جس نے اپنی بچی کو اچانک کھو دیا۔
امریکی ریاست ٹینیسی میں 11 سالہ لڑکے نے اپنی پڑوسن 8 سالہ میکیلا ڈيئر سے اس کا پالتو کتا مانگا بچی نے کتا نہ دیا۔ لڑکا مشتعل ہو گیا۔
گھر جاکراپنے والد کی گن نکال لایا اوربچی پر فائر کردیا۔شور سن کر میکیلا ڈيئر کی ماں باہر آئی ،لیکن اس وقت تک اس کی بیٹی اس کے ہاتھ سے نکل چکی تھی ۔۔پولیس نے فرد جرم عائد کر کے لڑکے کو حراست میں لے لیا ہے۔ امریکہ میں تشدد کے بڑھتے واقعات نے ایک مرتبہ پھر کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔

News Code 1858694

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha