مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پر شہر شکاگو میں فائرنگ کے 33 واقعات میں 8 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک 7 سالہ بچہ اماری براؤن بھی شامل ہے جو اپنے والد کے ہمراہ آتش بازی کا مظاہرہ دیکھ رہا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دیگر افراد کو شہر کے مختلف علاقوں میں نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں ایک 16سالہ لڑکا اور ایک 15سالہ لڑکی بھی شامل ہیں۔
امریکہ کے شہر شکاگو میں فائرنگ کے 33 واقعات میں 8 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہو گئے۔
News ID 1856427
آپ کا تبصرہ