مشی گن میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

امریکی ریاست مشی گن میں مسلح شخص نے مختلف مقامات پر فائرنگ کرکےکم از کم 6 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں مسلح شخص نے مختلف مقامات پر فائرنگ کرکےکم از کم 6 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے قصبے کالامازو میں کار میں سوار مسلح شخص نے مختلف مقامات پر فائرنگ کرکے 6 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 4 افراد کو ایک ریسٹورنٹ میں نشانہ بنایا گیا جب کہ 2 افراد ایک دکان میں گولیوں کا نشانہ بنے۔پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی میں سوار ایک سفید فام شخص نے لوگوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، 50 سالہ شخص کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔

News Code 1861979

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =