امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں فائرنگ سے ایک حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک اور 5افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں فائرنگ سے ایک حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک اور 5افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہیوسٹن پولیس کے مطابق شہر کے نواحی علاقے میں 2مسلح حملہ آوروں نے جدید ہتھیاروں سے اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک شخص ہلاک اور 3افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک مشتبہ حملہ آور ہلاک ہوا، جبکہ دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2اہلکار بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا ہے،جبکہ شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

News Code 1864377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha