مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں ایک ماں نے اپنی بچی پر تیندوے کے حملہ کو ناکام بنا دیا اور تیندوے کی گرفت سے بچی کوچھڑوانے کی کوشش میں بچی کے سر پر چوٹیں آئی ہیں لیکن اْس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ضلع بہرائچ میں موتی پور رینج کے جنگلات کے قریب اْس وقت پیش آیا جب 6 سالہ بچی اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اچانک ایک تیندوے نے پر حملہ کر کے اْسے دبوچ لیا۔اس سے پہلے کہ وہ بچی کو لے کر بھاگ جاتا، اْس کی ماں تیندوے پر جھپٹ پڑی۔تیندوے کے ساتھ کافی زور آزمائی کے بعد ماں آخر کاراپنی بچی چھڑوانے میں کامیاب ہوگئی لیکن اس لڑائی میں کمسن بچی شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کے سر پر شدید چوٹیں ہیں اور ایک کان مکمل طور پر چیتے نے کاٹ لیا ہے لیکن زخمی بچی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
ادھر بچی کی ماں سنندا کا کہنا ہے کہ وہ گھر میں کھانا پکا رہی تھیں اور اْن کی بیٹی باہر دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی،اسی وقت تیندوا آیا اور اس نے بچی کو دبوچ لیا۔پہلے تو بچی زور سے چلائی لیکن جب اس کی آواز آنا بند ہوئی تو میں نے باہر نکل کر دیکھا تو حیران رہ گئی لیکن میں نے بچی کے دونوں پیر زور سے پکڑ لیے۔انہوں نے کہاکہ میں بچی کے دونوں پیر اپنی طرف کھینچ رہی تھی اور چیتا بچی کے سر کو منہ سے پکڑ کر اپنی طرف کھینچ رہا تھا۔ کافی دیر تک میں اس سے لڑتی رہی، پھر موقع پا کر میں اس کے اوپر گر گئی اور اس طرح بچی کو تیندوے سے چھڑوانے میں کامیاب ہوگئی۔
![ہندوستان میں ایک ماں نے 6 سالہ بچی کو چیتے سے چھڑا لیا ہندوستان میں ایک ماں نے 6 سالہ بچی کو چیتے سے چھڑا لیا](https://media.mehrnews.com/d/2017/09/09/3/2568335.jpg)
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں ایک ماں نے اپنی بچی پر تیندوے کے حملہ کو ناکام بنا دیا اور تیندوے کی گرفت سے بچی کوچھڑوانے کی کوشش میں بچی کے سر پر چوٹیں آئی ہیں لیکن اْس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
News ID 1875136
آپ کا تبصرہ