10 اکتوبر، 2017، 7:26 PM

ہندوستان میں دو خواتین نے چیتے سے بغیر ہتھیار کے لڑائی لڑ کر اپنی جان بچالی

ہندوستان میں دو خواتین نے چیتے سے بغیر ہتھیار کے لڑائی لڑ کر اپنی جان بچالی

ہندوستان صوبے اتر کھنڈ سے تعلق رکھنے والی دوخواتین نے صوبہ المورا میں چیتے سے بغیرکسی ہتھیارکے لڑائی کے اپنی جانوں کو بچا لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان صوبے اتر کھنڈ سے تعلق رکھنے والی دوخواتین نے صوبہ المورا میں چیتے سے بغیرکسی ہتھیارکے لڑائی کے اپنی جانوں کو بچا لیا۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کے صوبے اترکھنڈ سے تعلق رکھنے والی دو خواتین پر المورا کے ایک جنگل میں جانوروں کے چارے کو اکٹھا کرنے کے دوران گھات لگائے ایک چیتے نے حملہ کیا،لیکن دونوں خواتین نے چیتے کے اس جان لیوا حملے کو اپنی بہادر ی سے ناکام بنا دیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی خاتون پوجا اور اما نے چیتے سے دس منٹ تک اپنی جان کی بقا کی جنگ بغیر کسی ہتھیار کے لڑی ،اس دوران وہ زخمی تو ہوئی لیکن چیتے کا ترنوالہ نہیں بنی ۔ایک مقامی گاﺅں والے کے مطابق جب چیتے نے پوجا پر حملہ کیا تو اس کی مدد کے لیے اما آگے بڑھی جس کے ہاتھ میں اس وقت چارہ کاٹنے والے درانتی تو تھی مگر چیتے سے اپنے آپ کو بچانے کے دوران وہ گر گئی،جس کے بعد دونوں خواتین نے خالی ہاتھ ہی اس سے مقابلہ کرتی رہی اور مدد کے لئے پکارتی رہی یہاں تک کے وہ چیتا جنگل میں واپس چلا گیا۔
دونوں خواتین اس وقت مقامی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ،جہاں وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔

News ID 1875857

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha