28 فروری، 2015، 5:33 PM

جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ میں 17 سال سےغائب بچی ماں باپ کو دوبارہ مل گئی

جنوبی افریقہ میں 17 سال سےغائب بچی ماں باپ کو دوبارہ مل گئی

مہر نیوز/28 فروری/ 2015 ء : جنوبی افریقہ میں 17 سال قبل غائب ہو جانے والی بچی ماں باپ کو دوبارہ مل گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں 17 سال قبل غائب ہو جانے والی بچی ماں باپ کو دوبارہ مل گئی ہے۔17 سال قبل غائب ہونے والی بچی زفینی  اصل ماں باپ کے بجائے کسی اور گھرانے میں پلی بڑھی،جہاں اُس کا نام بھی بدل دیا گیا لیکن ایک ماہ قبل زفینی کے اسکول میں اس کی سگی بہن نے داخلہ لیا ،جو اُس سے تین سال چھوٹی اور کافی حد تک اُس سے ملتی جلتی تھی۔زفینی کے سگے ماں باپ نے شک کی بنیاد پر ڈی این اے ٹیسٹ کرایا،تو ان کے شک کی تصدیق ہوگئی۔

 

 تین دن کی بچی کو اپریل 1997 میں کیپ ٹاؤن کےاسپتال سے اس وقت اغواکرلیا گیا تھا،جب وہ اپنی ماں کی گود میں سورہی تھی، جس خاتون پر بچی کو اغوا کرنے کا الزام تھا اسے حراست میں لے لیاگیا ہے۔

News ID 1850851

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha