مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی پولیس نے پاکستانی نژاد شہری سمیت 2 خواتین کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کرکے عدالت ٍمیں پیش کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق نیویارک پولیس نے خفیہ آپریشن کرکے کوئنز کے علاقے سے 2 خواتین کو گرفتار کرلیا، گرفتار کی گئی خواتین میں سے ایک کی شناخت پاکستانی نژاد امریکی شہری آسیہ صدیقی اور دوسری سفید فام امریکی نویل ولینٹیز کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتاری کے بعد پولیس نے تین گیس ٹینک، ایک پریشر کُکر، کھاد اور بم بنانے کی ترکیب پر مشتمل تحریری نوٹ برآمد کیا ہے۔
پولیس نے دونوں خواتین کو عدالت میں پیش کیا جہاں استغاثہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمہ آسیہ صدیقی کی شاعری القاعدہ کے ایک رسالے میں شائع ہوچکی ہے جب کہ ملزمہ نویل اسامہ بن لادن کو اپنا ہیرو اسلامی ریاست کا شہری قرار دیتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ