8 جولائی، 2011، 5:16 PM

امریکی سفیر کی حماہ میں تخریبکاروں سے ملاقات

امریکی سفیر کی حماہ میں تخریبکاروں سے ملاقات

مہر نیوز- 8 جولائی 2011ء : شام میں امریکی سفیر نے حماہ شہر میں تخریبکاروں سے ملاقات میں تخریبکاروں کو شامی حکومت کے خلاف تشدد جاری رکھنے کی تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں امریکی سفیر نے حماہ شہر میں تخریبکاروں سے ملاقات میں تخریبکاروں کو شامی حکومت کے خلاف تشدد جاری رکھنے کی تاکید کی ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق امریکی اور فرانسیسی سفیر حماہ پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے تخریب کاروں کو حکومت کے خلاف تشدد جاری رکھنے کی تاکید کی ہے العربیہ کے مطابق شام کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ امریکی سفیر کی دہشت گردوں سے ملاقات پر شام کو سخت تشویش لاحق ہے شامی وزارت داخلہ کے مطابق امریکی سفیر نے حماہ میں تخریبکاروں سے ملاقات میں تشدد جاری رکھنے پر تاکید کی ہے امریکہ نواز بعض عرب ذرائع بھی شام میں بدامنی کو ہوا دیکر امریکہ اور اسرائیل کو خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں ذرائع کے مطابق شام کے حوادث میں امریکہ ملوث ہے امریکہ عرب ممالک میں اپنے حامیوں پر سے عوامی دباؤ کو کم کرنے کے لئے شام میں بد امنی پھیلا رہا ہے۔

News ID 1354225

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha