مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی قومی جوڈو ٹیم نے اردن میں منعقدہ ایشین کپ کے مردوں اور خواتین کے مشترکہ مقابلوں میں آٹھ تمغے جیت کر چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔
ایشین جوڈو کپ کا آغاز بدھ کے روز ہوا تھا، جس میں 20 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ مقابلوں کے اختتام پر ایران کی مردوں اور خواتین کی قومی ٹیمیں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن پر رہیں اور چیمپئن شپ کا اعزاز حاصل کیا۔
ایرانی قومی جوڈو ٹیموں کی کوچنگ ایوب رستمی، احسان بہرامیان اور معصومہ جعفری نے کی۔
آپ کا تبصرہ