5 اکتوبر، 2026، 5:26 AM

فرانس میں طلباء کا احتجاج؛ 400 سے 500 ہائی اسکول کی بندش کا فیصلہ

فرانس میں طلباء کا احتجاج؛ 400 سے 500 ہائی اسکول کی بندش کا فیصلہ

فرانس میں طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد وزیرِ تعلیم نے ملک کے 400 سے 500 اسکولوں کے مکمل یا جزوی طور پر بند رہنے کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی وزیرِ تعلیم نے ملک میں طلبہ کے احتجاج کے جاری رہنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ پولیس اور ہائی اسکول کے طلبہ کے درمیان ایک ہفتے تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 400 سے 500 ہائی اسکول بدستور جزوی یا مکمل طور پر بند رہیں گے۔

واضح رہے یہ جھڑپیں کلاس رومز کی صورت حال کے خلاف ملک گیر احتجاج کے پھیلاؤ کے دوران ہوئیں۔

فرانسیسی وزیرِ تعلیم ادوارد ژفری نے کہا کہ ان بدامنیوں کے باعث کلاسز کا انعقاد ’’مکمل یا جزوی طور پر معطل‘‘ رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تحریک کے آغاز سے اب تک کم از کم 5 ہزار افراد، جن میں زیادہ تر نوجوان ہیں، گرفتار کیے جا چکے ہیں اور طلبہ اور اساتذہ سمیت درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

دوسری جانب مختلف انجمنوں نے اساتذہ سے ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج کا آغاز تقریباً 10 روز قبل پیرس کے مضافات کے اسکولوں سے تعلیمی حالات میں بہتری، اساتذہ کی کمی اور کلاسوں میں طلبہ کی زیادہ تعداد کے خلاف ہوا اور مختصر عرصے میں یہ احتجاج ملک گیر لہر میں تبدیل ہوگیا؛ ایسی لہر جس نے اب سینکڑوں اسکولوں کی بندش، طلبہ و اساتذہ کی شمولیت اور پولیس کے ساتھ پُرتشدد جھڑپوں کے باعث نئی شکل اختیار کرلی ہے۔

News ID 1941863

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha