مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق امریکی رکن کانگریس اور ریپبلکن پارٹی کی رہنما ٹیلر گرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے شہر میناب میں بچوں کی شہادت کے واقعے پر متاثرہ خاندانوں سے معافی مانگیں۔
تفصیلات کے مطابق، ٹیلر گرین نے امریکی نشریاتی ادارے پی بی ایس کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ کو اپنے انتخابی وعدوں سے انحراف پر معذرت کرنی چاہیے۔
انہوں نے ایران کے عوام کے خلاف امریکی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو ان بچوں کے والدین سے معافی مانگنی چاہیے جن کے اسکول پر بم گرایا گیا اور جن کے بچے اس حملے میں جان سے گئے۔
سابق امریکی رکنِ کانگریس نے ٹرمپ کی جانب سے خواتین کے ساتھ مبینہ توہین آمیز رویے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ایک ایسا صدر موجود ہے جو مسلسل خواتین کی تضحیک کرتا ہے، ان پر حملے کرتا ہے، اور میرا خیال ہے کہ خواتین اس رویے سے بہت تنگ آچکی ہیں۔
ٹیلر گرین نے مزید کہا کہ ٹرمپ کو یقینی طور پر مجھ سے بھی معافی مانگنی چاہیے۔ انہیں بہت سے لوگوں سے معذرت کرنی چاہیے، جن میں وہ خاتون صحافی بھی شامل ہے جسے انہوں نے خنزیر کہا تھا۔ ٹرمپ کو متعدد افراد سے اپنے رویوں پر معافی طلب کرنی چاہیے۔
آپ کا تبصرہ