1 جولائی، 2010، 5:45 PM

اردوغان

ایران کے ساتھ رابطہ ہرگزختم نہیں کریں گے// اسرائیل کو غزہ کا محاصرہ ختم کرنا چاہیے

ایران کے ساتھ رابطہ ہرگزختم نہیں کریں گے// اسرائیل کو غزہ کا محاصرہ ختم کرنا چاہیے

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے امریکی ٹی وی پی بی ایس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران اور ترکی کے باہمی روابط استحکام کے ساتھ جاری رہیں گے اسرائیل کو اپنےوحشیانہ اقدام پر معافی مانگنی چاہیے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے امریکی ٹی وی پی بی ایس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران اور ترکی کے باہمی روابط استحکام کے ساتھ جاری رہیں گے  اسرائیل کو اپنےوحشیانہ اقدام پر معافی مانگنی چاہیے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنا چاہیے۔ترکی کے وزیر اعظم نے کہا کہ ترکی اسرائیل کا اتحادی باقی رہےگا لیکن اسرائیل کے موجودہ وزیر اعظم مشرق وسطی میں نام نہاد امن مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔اردوغان نے ایران اور ترکی کے روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ایران کے ساتھ کبھی بھی اپنے روابط ختم نہیں کرےگا۔ ترکی کے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر اسرائیل معذرت نہیں کرےگا تو ترکی امن مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرنا ترک کردےگا۔

News ID 1110380

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha