کانگریس کا مودی سے عوام کو دھوکہ دینے پر معافی مانگنے کا مطالبہ

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے نریندر مودی سے اترپردیش کے ضلع وارانسی کے عوام کو دھوکہ دینے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹائمز آف انڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے نریندر مودی سے اترپردیش کے ضلع وارانسی کے عوام کو دھوکہ دینے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس جماعت کی راگینی نایک نے کہا کہ مناظر نتائج سے زیادہ اہم ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ روڈ شو کو مودی جی کی جانب سے وارانسی کے عوام کی خدمت کے حل کے طور پر دیکھا جارہا ہے، انہوں نے گنگا کو صاف کرنے کا وعدہ کیا تھا وہ اسے پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماں گنگا نے بلایا ہے صرف ایک جملہ تھا اور ماں گنگا کے خود ساختہ بیٹے نے انہیں دھوکہ دیا، نہ گنگاصاف ہوئی اور نہ ہی کاشی، کیوٹو ( جاپان کا شہر ) میں تبدیل ہوا۔ کانگریس کی ترجمان نے کہا تھا کہ روڈ شو کے بعد مودی کو معافی مانگنی چاہیے، وہ  گنگا آرتی کریں گے لیکن انہیں معافی بھی مانگنی چاہیے کہ ایک بیٹا اپنی ماں کی خدمت کرنے میں ناکام ہوگیا۔

خیال رہے کہ نریندر مودی نے گزشتہ روز اترپردیش کے ضلع وارانسی کے 2 روزہ دورے پر پہنچے تھے جہاں ان کی آمد پر میگا روڈ شو کا انعقاد کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ بھارت میں 17 ویں لوک سبھا کے لیے انتخابات 7 مراحل میں 11 اپریل سے جاری ہیں جو 6 ہفتوں میں 19 مئی تک مکمل ہوں گے۔

News Code 1890022

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =