29 جولائی، 2026، 6:12 PM

ایرانی مفادات پر حملے کسی بھی صورت قبول نہیں، عراقچی کا یوکرینی ہم منصب کو دوٹوک انتباہ

ایرانی مفادات پر حملے کسی بھی صورت قبول نہیں، عراقچی کا یوکرینی ہم منصب کو دوٹوک انتباہ

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یوکرین نے ایرانی جہاز پر حملے کو غیر ارادی قرار دیتے ہوئے کشیدگی نہ بڑھانے کی یقین دہانی کرائی، تاہم ایران اپنے شہریوں یا مفادات پر کسی بھی حملے کو ہرگز قبول نہیں کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے یوکرین کے وزیر خارجہ آندری سیبیہا سے ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد کہا ہے کہ یوکرینی وزیر نے ایرانی بحری جہاز پر حملے کو غیر ارادی قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ یوکرین کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران بھی خطے میں کشیدگی بڑھانے کا خواہاں نہیں، تاہم انہوں نے دوٹوک انداز میں واضح کیا کہ ایرانی شہریوں یا قومی مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کے نتیجے میں ہونے والے تمام نقصانات اور مالی خسارے کا مکمل ازالہ کیا جائے۔

News ID 1940479

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha