23 ستمبر، 2024، 6:09 PM

شہید امیر عبداللہیان نے مشکل ترین دور میں وزارت خارجہ سنبھالی، ایرانی وزیر خارجہ

شہید امیر عبداللہیان نے مشکل ترین دور میں وزارت خارجہ سنبھالی، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شہید امیر عبداللہیان ایک انتہائی مشکل اور چیلینجنگ دور میں ملک کے وزیر خارجہ بنے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے "میدان مشق" پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چالیس سالوں کے دوران، وزارت خارجہ کی ہمیشہ غیر معمولی مصروفیات رہی ہیں اور ملک کی خارجہ پالیسی موضوعات کی بھرمار کے سبب نہایت مصروف رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید امیر عبداللہیان ایک مشکل ترین اور نتیجہ خیز دور میں ملک کے وزیر خارجہ بنے، جس کے آغاز میں یوکرین جنگ اور پھر غزہ اور طوفان الاقصیٰ اور حال ہی میں وعدہ صادق آپریشن جیسے واقعات رونما ہوئے۔  

عراقچی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی دلدل میں پھنس چکی ہے اور جدید ترین ہتھیاروں سے لیس فوج رکھنے کے باوجود اسے حماس کو تباہ کرنے کے اپنے شوم مقصد میں کامیابی نہیں ملی ہے اور غزہ جنگ کو ایک سال گزرنے کے باوجود بھی حماس پوری طرح میدان میں کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی سمجھتے ہیں کہ وہ میدان جنگ کو وسعت دے کر اس بحران سے نکل سکتے ہیں۔ لیکن ہم پوری طرح ہوشیار ہیں اور ان کے جال میں نہیں آئیں گے۔ وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر مسلسل حماقتوں کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مزاحمت اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران، غاصب رجیم کی جانب سے پیجرز دھماکے، نہتے شہریوں کا اندادھند قتل عام اور انسانیت کے خلاف وحشیانہ جرائم کا ارتکاب اس کی بے بسی کا پتہ دیتا ہے۔

News ID 1926852

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha