6 جولائی، 2026، 4:45 PM

شہید رہبر نے قوم کو سکھایا کہ ایران کا سب سے بڑا سرمایہ عوام اور ان کا اتحاد ہے، صدر پزشکیان

شہید رہبر نے قوم کو سکھایا کہ ایران کا سب سے بڑا سرمایہ عوام اور ان کا اتحاد ہے، صدر پزشکیان

ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہید رہبر کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے قومی یکجہتی، باہمی ہم آہنگی اور عوام کی مخلصانہ خدمت کے ذریعے ایران عزت، ترقی اور سربلندی کی راہ پر گامزن رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ شہید رہبر نے پوری قوم کو یہ سبق دیا کہ ایران کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے عوام اور ان کا اتحاد ہے، اور آج بھی انہی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ملک کی ترقی اور سربلندی کا سفر جاری رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق، صدر مسعود پزشکیان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شہید رہبر نے سب کو یہ سکھایا کہ ایران کی اصل طاقت اس کے عوام اور ان کی وحدت میں مضمر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی اللہ تعالیٰ کے فرمان "أَنْ تَقُومُوا لِلَّهِ مَثْنَىٰ وَفُرَادَىٰ" پر عمل کرتے ہوئے باہمی ہم آہنگی، قومی اتفاقِ رائے اور عوام کی مخلصانہ خدمت کے ذریعے ایران کی عزت، ترقی اور سربلندی کی راہ کو جاری رکھا جائے گا۔

News ID 1940164

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha